سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں میڈیا کالونی کے قیام کیلئے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فواد کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ہوا جس میں کالونی کیلئے صحافیوں کی جانب سے مختلف مقامات کی نشاندہی کی گئی اور اس سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے بعد ضروری فیصلے بھی کئے گئے اجلاس میں ریجنل انفارمیشن آفیسر غلام حسین غازی، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل الرحیم، جائنٹ سیکرٹری حضرت بلال، اے اے سی محمد عامر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی واضح رہے کہ کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے سوات میں میڈیا کالونی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو اس مقصد کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ اطلاعات اور صحافیوں سے تجاویز لیں اور اگلے مرحلے میں اے ڈی سی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دیکر میڈیا کالونی کے جلد قیام کی ہدایت کی کمیٹی میں ریجنل انفارمیشن آفیسر اور سوات پریس کلب کے صدر بطور ارکان نامزد کئے گئے اجلاس میں چیئرمین پریس کلب کی نشاندہی پر تین مختلف یونین کونسلوں میں میڈیا کالونی کے قیام اور گنجائش پر تفصیلی غور ہوا جس میں کانجو ٹاؤن شپ سیکٹر جی، موضع دنگرام تحصیل بابوزئی اور سوات ماڈل ٹاؤن تحصیل بری کوٹ شامل ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس ضمن میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنروں اور تحصیلداروں کو کالونی کے قیام کیلئے امکانات و تخمینہ جات فوری طورپر جمع کرانے کی ہدایت کی نیز اگلے ہی روز کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ ان کا بذات خود دورہ کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ صحافت حقیقی معنوں میں ریاست کا چوتھا ستون ہے اور وزیر اعلیٰ کی واضح ہدایات کی روشنی میں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ اسکی مضبوطی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی انہوں نے کہا کہ سوات میں میڈیا کالونی کے قیام سے صحافی برادری کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوجائے گا اور صحافیوں کا رہائشی مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا انہوں نے امید ظاہر کی کہ میڈیا حکومتی اقدامات کی تشہیر اور ترقیاتی عمل کو تیز بنانے میں حکومت اور انتظامیہ سے پورا تعاؤن کرے گا۔