سوات میں آج صبح سے ہی آسمان پر بادلوں کا راج ہے سورج نے مکھڑا چھپا لیا,مون سون بارشوں کا سلسلہ اتوار 11 جولائی سے شروع ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ 6 دن جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے اس دوران تیز بارش، دریائے سوات میں سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کردیا ہے۔