مینگورہ:بلدیاتی الیکشن کیلئے جمعیت علماء اسلام نے ایک مربوط پالیسی مرتب دی ہے،امیدواروں کی نامزدگی کیلئے مشاورت جاری ہے،قائدین کے فیصلے کارکنوں کو قبول ہوں گے،امیدواروں کی کامیابی کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے،ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کےرہنماء محمداعجازخان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہم اپنے وسائل میں ایک منظم اور احسن طریقے سے الیکشن کیلئے مہم چلائیں گے،حکومت اپنے امیدواروں کیلئے سرکاری خزانہ اور وسائل استعمال کررہی ہے جو کسی بھی صورت مناسب نہیں اور نہ ہی حکومت کا یہ اقدام قابل برداشت ہے ایسی بے قاعدگیوں کیخلاف ہرفورم پرآوازاٹھائیں گے،انہوں نے کہاکہ دیگر سیاسی پارٹیاں آپس میں الجھ چکی ہیں،جے یوآئی کیلئے میدان صاف ہے انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں تاریخی اور نمایاں کامیابی حاصل کریں گے۔