سوات(نمائندہ خصوصی)آبادی کے عالمی دن پر تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے اثرات کے حوالے سے ہونے والے قومی میٹنگ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر ز قاسم سہروردی تیمور کاکہنا تھا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی میں استحکام لانے کے لئے حکومت مذہبی رہنماؤں صحافیوں اور نوجوانوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم رکھتی ہے ان لائن میٹنگ کا انعقاد پاپولیشن کونسل اور اقوام متحدہ کے ادارے یواین ایف پی اے کے تعاون سے کیا گیا تھا اس میں سینیٹر ولید اقبال سینیٹرڈاکٹر قاسم سہروردی تیمور سول سوسائٹی کے نمائندے تولیدی صحت کے ماہرین ماہرین تعلیم اور صحافیوں نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ ہر سال اس دن باقاعدگی سے منایا جاتا ہے پاکستان میں ستر لاکھ شادی شدہ جوڑے ایسے ہیں جو اپنے بچون کے درمیان مناسب وقفہ چاہتے ہیں لیکن خاندانی منصوبہ بندی کا حق انسانی وقار کے حق کا بنیادی جز ہے آبادی کے حوالے سے پاکستان کی صورتحال کا جائزہ پیش کرتے ہوئے پاپولیشن کونسل کی پراجیکٹ ڈائیریکٹر سامیہ علی شاہ نے پاکستان میں تازہ ترین شرح پیدائش کے اعداد وشمار پیش کئے انہوں نے کہا کہ باربار حملاور منسوبہ بندی کے بغیر بچوں کی پیدائش سے ماؤں کی بے وقت موت میں اضافہ ہوتا ہے میتنگ کے شرکاء نے پالیسی سازوں حکومتی اداروں اور عام لوگوں میں پاکستان کی تیزی سے بڑھتی آبادیاور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کو ترجیحات میں شامل؛ کرنے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا
تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی میں استحکام لانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا،ڈاکٹر قاسم سہروردی
