سوات(مارننگ پوسٹ )مدین پولیس کی کامیاب کاروائی چوری شدہ نقدی اور زیورات برآمد ملزم گرفتار تفتیش شروع ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزم نے مبشر سلیم ولد محمد سلیم کے گھر میں گھس کر الماری مین پڑے ہوئے نقدی مبلغ 44ہزار روپے اور سوا تین تولہ سونا چوری کرلیا تھا جس پر مدعی نے تھانہ مدین میں رپورٹ درج کی جس پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او مدین محمد آیاز خان نے ڈی پی او سوات ایس پی آپر سوات اور ڈی ایس پی سرکل مدین کے راہنمائی میں کاروائی شروع کی اور ملزم محمد زبیر ولد علی بخش ساکن کوز کلے کو شک کے بناء گرفتار کرلیا تفتیش کے دوران ملزم نے چوری کا اعتراف کرتے ہوئے سامان مسروقہ کی نشاندئی بھی کی جس کے بعد ملزم کے قبضہ سے نقدی اور زیوارات بھی برآمد کرلئے گئے جبکہ ملزم کے خلاف مزید بھی تفتیش جاری ہے