ضلعی انتظامیہ سوات نے ہوائی فائرنگ، مویشیوں کو ضلع سے باہر منتقل کرنے، کالعدم تنظیموں کی جانب سے کھالیں جمع کرنے، ڈبل سواری، گاڑیوں کے کالے شیشے، آتش بازی، امتحانی مراکز میں تین سو فٹ کے فاصلے، امتحانی گائیڈ پر دفعہ 144 نافذ کیا ہے۔ ڈی پی او نے تمام پولیس تھانوں کو آگاہ کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
سوات میں ہوائی فائرنگ اور دیگر کاموں کے خلاف ورزی پر دفعہ 144 نافذ
