سوات(مارننگ پوسٹ)ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان نے کہا ہے کہ اوورسیز میں سوات کے ہزاروں لوگوں کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے سعودی ولی عہد کے پاکستان آمد سے ملک کو بہت سے بحرانوں سے نکال کر ترقی کے راہ پر گامزن ہوگا سوات کے لوگ محنت مزدوری کے لئے سعودی عرب جاتے ہیں ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہمیں احساس ہے دورہ سعودی ولی عہد خوش آئند ہوگاان خیالات کا اظہارممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان نے گزشتہ روز این اے تھری کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ایم این اے سلیم الرحمان نے کہا کہ سوات کے ہزاروں کے تعداد میں لوگ سعودی عرب محنت مزدوری کرتے ہیں اور اپنے خاندان کے لئے رزق حلال کماتے ہیں اور اس طرح ملکی معیشت میں ان اہم کردار ہے اس طرح ان کے بہت سے مسائل ہیں جو حل طلب ہیں سعودی ولی عہد کی آمد سے ملک کی معیشت کو سہارا ملنے کے ساتھ ان اوورسیز کے مسائل کے حل میں بھی مدد ملیں گے اور ان کو بھی اجاگر کیا جائیگا سلیم الرحمان نے کہا کہ سوات کے لوگوں میں بہت صلاحیت موجود ہیں ان صلاحیت کو کارآمد بنانے میں حکومت سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور پراجیکٹس لاکر ان سے فائدہ آٹھائیں گے سلیم الرحمان نے کہا کہ سوات کو ترقی لاکر ان نوجوانوں کے صلاحیت سے فائدہ آٹھاکر ان کو بہتر روزگار دیں گے حکومت کی کوشش ہے کہ ان نوجوانوں کو بہتر مقام دلاکر ان کو باعزت روزگار دے سکیں سوات سے دوسری بار عوام کے خدمت دل کو تسکین مل رہی ہے اس لئے عوام کو کسی بھی مسئلے کی صورت میں براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں اور سیدوشریف میں عوام ہی کے لئے دفتر کا قیام عمل میں لایا ہے اس لئے بلا کسی روک ٹھوک رابطہ کرسکتے ہیں عوامی نمائندے ہیں اس لئے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے