سوات میں کورونا وائرس میں تیزی بدستور جاری، سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں زیرِ علاج کورونا کے مزید 4 افراد انتقال کرگئے۔ اس کے ساتھ جاں بحق افراد کی تعداد 413 ہوگئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں 30 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا۔ 10مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کیا گیا۔ اس وقت ہسپتال میں 169 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں۔ محکمہئ صحت کے مطابق 26 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 182 ہے۔ مثبت کیسوں کی شرح 3.2 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔