سوات:جماعت اسلامی پاکستان سوات کے سابق ایم این اے عائشہ سید نے کہا ہے کہ عوام موجودہ مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ سے تنگ آگئے اشیاء خوردنوش اور پیٹرول کے قیمتوں میں اضافہ نے عوام کو مشکل میں ڈال دیا جماعت اسلامی پاکستان اور الخدمت فاؤنڈیشن عوام کے تعاون سے غریب اور مستحق لوگوں کی صحت اور خوراک سمیت مختلف منصوبوں فلاحی کاموں میں پیش ہے یہی وجہ ہے کہ عوام ان پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں ان کے مشکلات میں کمی کے لئے اپنا بھرپور توانائی صرف کرکے ان کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان سوات کے معروف سیاسی شخصیت و سابق ایم این اے عائشہ سید نے محرالحرام کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیاجماعت اسلامی پاکستان سوات کے سابق ایم این اے عائشہ سید نے کہا کہ جماعت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوامی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتی ہے اس لئے عوام کا جماعت اسلامی پر اعتماد ہمارے لئے نیک شگون ہے اور امید کرتی ہو کہ معاشرے سے عوام کے مشکلات میں کمی کے لئے ہر ایک اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ اسلام کے اصولوں کے عین مطابق لوگوں کو سہولیات میسر آسکیں اور ان کو وہ حقوق ملے جو ان کا حق بنتا ہے