سوات: گرین پاکستان مھم کے تحت شجرکاری مہم جاری ۔ خپل کور فاونڈیشن سوات کے اساتذہ اور طلبا وطالبات نے بھی انتہائی جوش وخروش سے پودے لگانے کا آغاز کر دیا ہے۔ طلبا وطالبات نے خپل کور ویلج شیراڑی اور مقامی پہاڑوں میں سینکڑوں پودے لگائے ۔میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کالج کے لکچرر اور ماحولیات گروپ کے لیڈر فضل منان نے بتایا کہ شجرکاری سے خپل کور کے تمام کیمپس کو سرسبز وشاداب اور صحت افزاء بنایا جائے گا جس سے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے لیے بھی سازگار ماحول میسر آئے گا۔
گرین پاکستان مھم:خپل کور کے طلبہ نے اپنا حصہ ڈال دیا
