سوات(مارننگ پوسٹ)خپل کور فاونڈیشن کے زیر سایہ خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج کے ٹریکنگ اور ہائیکنگ کلب کے طلبہ نےسطح سمندر سے آٹھ ہزار فٹ کی بلندی اور گھنے جنگلات کے بیچوں بیچ ملک کے سب سے بڑےجارگوں آبشار تک مینگورہ سے تحصیل مٹہ علاقہ چاتیکل گاوں تک گاڑی میں جبکہ وہاں سے 3گھنٹے کے مصافحت پر پیدل ہائیکنگ کی، طلبہ ہائیکنگ کے دوران حسین وادی اور قدرتی نظاروں کو دیکھ کر خوف لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پرخپل کور بچوں کا کہنا تھا کہ جو بھی یہاں آتاہے انہیں ذہنی سکون ملتا ہے ۔طلبہ نے سیاحتی مقام جاروگوں بانڈہ میں گند کو اکٹھا کرکے تلف کردیا۔ اس دلچسپ ٹورکا اہتمام خیبر پختونخوا محکمہ سیاحت کے جانب سے جبکہ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زاتی دلچسپی سے منعقد کیا گیا تھا.