سوات:سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں کورونا کے زیرِ علاج مزید چار مریض انتقال کر گئے۔ ہسپتال ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق اس وقت ہسپتال میں 194 مریض داخل ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہسپتال میں 12 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا۔ 16 مریضوں کو صحت یابی کے بعد رخصت کیا گیا۔