وزیر اعلیٰ محمود خان آج بدھ کو سوات کا یک روزہ دورہ کریں گے۔ وہ دیگر وزرا اور اراکینِ اسمبلی کے ساتھ سوات گالف کورس کبل میں ملاکنڈ ڈویژن کے پہلے اور صوبے کے جدید چلڈرن ہسپتال، انجینئرنگ یونیورسٹی اور ریسکیو 1122 کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ بعد میں گالف کورس میں علاقہ عمائدین کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعلیٰ کے اس اہم دورہئ سوات کے لئے انتظامات کو مکمل کردیا گیا۔