سوات(مارننگ پوسٹ) امانکوٹ میں پہلا فیئریونائٹیڈ بیڈ مینٹن ٹورنامنٹ امانکوٹ کے عبدالباسط اور فرازنے اپنے نام کردیا ، انہوں نے فائنل مقابلوں میں چارباغ کے عتیق اللہ اورحسنین کو دو صفر کی سیٹ سے شکست دے دی، امانکوٹ میں مقامی کھلاڑیوں کے جانب سے پہلا فیئریونائٹیڈ ٹوبیڈمینٹن ٹورنامیٹ کے مقابلے اختتام پذیر ہوئے ٹورنامینٹ کے منتظیم آمین خان نے اس موقع پر بتایاکی بیس دنوں سے جاری ان مقابلوں میں ضلع بھر سے چوبیس ٹیموں نے بڑے شوق سے حصہ لیا، فلیش لائیٹ میں کھیل کو کھلاڑیوں اور شائقین نے بہت پسند کیا، بڑی تعدادمیں شائقین نے فائنل مقابلے کو بڑے دلچسپی سے دیکھا، انہوں نے کہا کہ سوات بھر کے کھلاڑی اس طرح کے تفریحی مقابلے پسند کرتے ہیں اگر ان کو موقع دیاجائے تو پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ فائنل مقابلے میں امانکوٹ کی ٹیم نے چارباغ کو دو صفر کی سیٹ سے ہرا کر ٹورنامینٹ اپنے نام کرلیا، فائنل مقابلے کے مہمان خصوصی سینئرصحافی نیازاحمدخان نے اس موقع پر کہاکہ اس طرح کے کھیل منعقد کرنے والے مبارکبا د کے مستحق ہے کیوں کے اس سے نوجوانوں میں صحت مند ماحول ملتاہے اور اس طرح سرگرمیوں کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دیکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئے
مینگورہ:پہلا فیئریونائٹیڈ بیڈ مینٹن ٹورنامنٹ ، عبدالباسط اور فراز نے فائنل جیت لیا
