سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں پٹرول کی قلت بدستور جاری ہے۔ پٹرول کے لئے لوگ در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ مینگورہ شہر اور دیگر علاقوں کے پٹرول پمپوں میں پٹرول بدستور موجود نہیں۔جس پٹرول پمپ میں پٹرول پہنچ جاتا ہے، تو وہاں گاڑیوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں اور چند گھنٹوں میں پٹرول ختم ہو جاتا ہے۔
سوات مینگورہ شہر سمیت بیشتر علاقوں میں پیٹرول کی قلت برقرار
