سوات (مارننگ پوسٹ) گذشتہ روز سوات پریس کلب میں زیر صدارت سعید خان ایڈوکیٹ ممبر بارکونسل خیبر پختونخوا ہائی کورٹ کے وکلاء کو لائسنس و بار کونسل کارڈ کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سوات بار ایسو سی ایشن کے ممتاز وکلاء ملک سرور خان، صدر آئی ایل ایف سوات، سینئر ایڈوکیٹ عبدالودود، نصیر اللہ خان ایڈوکیٹ، معظم خان ایڈوکیٹ، ساجد خان ایڈوکیٹ، اسد زرین ایڈوکیٹ اور دیگر معزز وکلاء نے شرکت کی، تقریب کے دوران نئے وکلاء برائے ہائی کورٹ میں لائسنس و کارڈز تقسیم کی گئی، اس موقع پر سعید خان ایڈوکیٹ نے نئے وکلاء برئے ہائی کورٹ وکلاء کے ضابطہ اخلاق کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی اور تمام وکلاء کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
سوات پریس کلب میں وکلاء کو لائسنس و بار کونسل کارڈ تقسیم کی پروقار تقریب منعقد
