سوات:خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج مینگورہ سوات کے طلبا و طالبات  نے سال 2021سالانہ نتائج میں سابق روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سوات تعلیمی بورڈ میں تیسری اور چھوتی پوزیشنز حاصل کر لی۔جماعت دہم کے ہونہارطالب علم  تحسین اللہ نے 1094نمبر حاصل کر کے سوات تعلیمی بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور انعام کے حقدار قرار پائے۔

اسی طرح سال دوئم (FSc) میں زینب بی بی نے 1052 نمبر حاصل کرکے اے ون گریڈ حاصل کرلیا ۔ خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج کے 51میٹرک پاس طلبا و طالبات نے ایک ہزار سے زائد نمبر لیکر نمایاں کارکردگی حاصل کی جبکہ پورے سکول میں 115 طلباء نے اے ون گریڈ حصل کیا  اسی طرح سال دوئم ایف ایس سی میں 8 طلباء و طالبات نے ایک ہزار سے زائد نمبر حاصل  کئے۔ اور پورے کالج میں 41 طلباء نے اے ون گریڈ حاحل کرلیا ہے .جو ادارے کے لئے قابل ستائش بات ہے ۔ خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج کے مجموعی نتائج100فیصد رہے۔