سوات (مارننگ پوسٹ)سوات سے رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم نے دوسروں کا کریڈٹ لینے کے لئے فرضی اعلانات کا آغاز کردیا ،واسا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور تحصیل کونسل سوات کے فیصلوں کو بھی اپنے شاہانہ احکامات ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرنے لگے ،گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران رکن صوبائی اسمبلی نے کریڈٹ لینے کی کوشش میں واسا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے ٹی ایم اے دور کے پانی بلوں کی معافی کے فیصلے کو اپنا حکم صادر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اعلان کیا جبکہ تحصیل کونسل کی جانب سے 150خاکروب بھرتی کرانے کی قرارد اد کو بھی اپنا کریڈٹ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے سٹیج پر فرضی اعلان کرکے ڈرامہ رچایا ،قانون کے مطابق ایم پی اے فضل حکیم کو انفرادی طور پر نہ بل معاف کرانے کا اختیار ہے اور نہ ہی کسی کو بھرتی کرانے کا لیکن کریڈٹ لینے کے لئے وہ سٹیج پر چڑھ کر اعلانات کرتے نہیں تھکتے ۔