سوات:وومن پولیس سٹیشن سوات میں پہلا ایف ائی آر درج کردیا گیا وومن پولیس سٹیشن رحیم آباد سوات کا منشیات فروش خاتون کے خلاف کارروائی۔منشیات فروش خاتون کے قبضے سے 107 گرام ہیروئین اور رقم ریزگاری مبلغ 89590 روپے برآمد۔ترجمان سوات پولیس کے مطابق منشیات فروش خاتون کے خلاف وومن پولیس سٹیشن میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے اورملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔