سوات میں کورونا مریضوں میں کمی آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ محکمہئ صحت کے مطابق مثبت کیسوں کی شرح 0.6 فیصد ہوگئی۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا۔ 11 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا۔ 13 زیرِ علاج مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے رخصت کیا گیا۔ اس وقت ہسپتال میں 111 مریض زیرِ علاج ہیں۔
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا۔ شرح 0.6 فیصد رہ گئی
