سوات یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر حسن شیر اور رجسٹرار محبوب الرحمان نے پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خا ن سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے وزیر اعلیٰ کو یونیورسٹی کی کار کردگی اور تعمیراتی کام سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ان کو بتایا کی اُن کی حکومت میں تعلیم پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہوگا۔ سوات یونیورسٹی کی عمارت کا کام جلد مکمل کیا جائے اور اس کو ایک بہترین درسگاہ بنایا جائے، تاکہ طلبہ و طالبات یہاں معیاری تعلیم حاصل کر سکیں۔
سوات یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر اور رجسٹرار کی وزیر اعلیٰ محمود خا ن سے ملاقات
