سوات میں پشاور کے خواجہ سراکو اُوباش نوجوانوں نے تشدد کا نشانہ بناڈالہ – خواجہ سرا حسن عرف ٹوٹی پارس سکنہ پشاورنے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ رات وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ توتانوبانڈئی (کبل) میں موسیقی کے پروگرام کے لئے آیا تھا کہ واپسی پر مینگورہ میں دوکاروں میں سوار افراد نے ہمارا راستہ روک کرمجھے گاڑی سے اتار کرزبردستی اپنی گاڑی میں بٹھایا اورساتھ لے گئے۔ راستے میں فرمان نے مجھ سے پینتیس ہزار روپے چھین لئے۔ ملزم حسین نے مجھ پر فائرنگ کی جس سے میں بال بال بچ گیا۔ ملزمان یاسین، ساجد اور فرمان نے مجھ سے زیادتی کی کوشش بھی کی اور ناکامی پر میرے سر کے بال کاٹ دئیے۔ رحیم آباد پولیس نے نو ملزمان یٰسین، قیصر، حسین،احسان، شیرخان، آفتاب، فرمان، ساجد اور واجد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔