سوات:لیڈی ہیلتھ ورکرزنے سوات سمیت پورے صوبے میں کورونا، پولیو اور ڈینگی سمیت تمام سرگرمیوں سے بائیکاٹ کا آغاز کردیا۔ خیبر پختونخوا لیڈی ہیلتھ ورکرزایسوسی ایشن کی چیئرپرسن المینا افتخارنے بتایا کہ پورے صوبے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ہرقسم کے نامساعدحالات کے باوجود اپنی خدمات جاری رکھیں۔ہرمہم میں جان کی پروا کیے بغیر فرنٹ لائن پر لڑے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکمرانوں نے ہماری ان خدمات کے بدلے ہمیں کوئی ریلیف نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ کئی بار وعدے کئے گئے، معاہدے بھی ہوئے لیکن سروس سٹرکچر اور اپ گریڈیشن کا وعدہ ایفا نہ ہوسکا،جس کے باعث صوبہ بھر میں یکم اکتوبر سے مکمل ہڑتال ہوگی اور تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی۔