خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج، سوات میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات
سوات:تیس سال پہلے چند کمروں سے شروع ہونے والا خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج میں اس وقت 900طلبہ معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ جس میں 700یتیم اور غریب بچوں کی بھی مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی کفالت بھی کی جاتی ہے۔ اس وقت سکول کے تین سیکشنز بوائز کیمپس،شیراڑی پرائمری کیمپس اور گرلز کیمپس کے ساتھ ساتھ ہاسٹل کی سہولت بھی موجود ہیں۔جس میں یتیم بچّوں اور بچّیوں کے لئے بہترین رہائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
گزشتہ روزخپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج کے بوائز کیمپس کے لئے سالانہ تقریب تقسیم انعامات2022 ء کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ خطبہ استقبالیہ میں پرنسپل محمد ثناء الحق قاضی نے گزشتہ سال کی کاکردگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس ادارے نے تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کیئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج کے طلبہ نے ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی ضلعی، ڈویژنل اور صوبائی سطح پر مقابلوں میں شرکت کرکے نمایاں پوزیشنز حاصل کیئے اور ادارے کیلئے نام کمایا۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی پرکیش ایوارڈز لینے والوں میں فضل غفار،،رحمت علی، شہاب الدین اور محمد معاذ اور دئگر اساتذہ اور طلباء شامل تھے۔
اس تقریب میں دیگر مہمانوں کے علاوہ دپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسرفضل خالق سابق ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر محمد امین،ڈسٹرکٹ ایجو کیشن سپورٹس آفیسر شفیق الرحمان، سماجی کار کن فضل مولا ذاہد،صدر خپل کور فاونڈیشن رفیع لملک، باقی جان اور دیگر افرادنے بڑی تعداد میں شرکت کرکے پروگرام کو رونق بخشی۔ اس موقع پر بچّوں نے، ٹیبلو،، ملّی نغمہ، اور روایتی پشتواتنڑ پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کئے۔اس تقریب میں سٹاف ممبرزمیں عمرہ کے لئے لکی ڈرا کے ذریعے قرعاندازی کی گئی جسمیں ادارے کے خوش نصیب مس فرحانہ نے عمرہ کا ٹکٹ جیت لیا۔
خپل کور ماڈل سکول میں سال 2022 کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب منعقد
