سوات:محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا اہم شدت پسند ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق افغانستان سے سوات آنے والے شدت پسند جو اخگرام دیر بالا میں سی ٹی ڈی پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا تھا، کا تعلق سوات سے ہے۔ ہلاک شدہ شدت پسند عبدالوہاب ولد غلام جان کا تعلق منگلور سے ہے، جس کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر حکومت نے انعام مقرر کر رکھا تھا۔ پولیس کے مطابق عبدالوہاب نے سال 2008ء میں پولیس پوسٹ کشورہ ملم جبہ سوات کو بم سے اڑایا تھا۔ اس نے 2008ء میں ملم جبہ ریزارٹ سوات میں دفتر موسمیات کو آگ لگائی تھی۔ گرلز مڈل سکول کشورہ سوات کو آگ لگا کر جلایا تھا۔ پولیس کانسٹبل کو بمقام گلی باغ سوات کو ذبح کرکے شہید کیا تھا۔ مینگورہ بازار سہراب چوک، گلشن چوک اور نشاط چوک میں بم دھماکے کئے تھے۔ 2009ء میں تھانہ مینگورہ پر حملہ کیا تھاجس میں آرمی کے 04جون زخمی ہوئے تھے۔ملزم 2009ء میں آرمی پوسٹ بمقام ولی آباد سوات پر خود کش دھماکہ کرنے میں ملوث تھاجس میں پاک آرمی کے کئی اہلکار جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔ملزم نے 2009ء میں ہوٹل ریور سوات فضاگٹ میں توڑ پھوڑاور فائرنگ کی تھی۔
سی ٹی ڈی کی کارروائی،سوات میں متعدد حملوں میں ملوث اہم دہشت گرد ہلاک
