سوات:بلوگرام میں 21 مستحق غریب افراد کو روزگار فراہم، خان ويلفئير ارگنائزیشن کے ویلفئیر روزگار سکیم کے تحت بلوگرام میں 21 غریب افراد کو خود کی روزگار فراہم کردی گئ روزگار میں سلائی مشین ہتھ ریڑھی اور بنایا تیار دکان شامل ہیں جبکہ بلوگرام سکول کے طلباء کو ٹھنڈ سے بچنے کیلئے گرم جرسیاں بھی فراہم کردی گئ اس سلسلے میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت علاقہ عوام نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے شہزادہ میانگل عدنان اورنگزیب، حبیب علی شاہ، عرفان چٹان، انجنئیر عمر فاروق، اعجاز خان، جہانزیب کالج کے پرنسپل پروفیسر وفا محمد نے کہا کہ نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی اس عمر میں اتنا بڑا جذبہ اچھا لگا روزگار کی فراہمی بہت بڑی بات ہے ان کے اس کار خیر سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آئیگی انہوں نے کہا کہ ایک شخص کو با روزگار بنانا ہی اصل خدمت ہے جس کیلئے آرگنائزیشن کے نوجوان جدوجہد کر رہے ہیں انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے ان کی مالی مدد کی جائے تاکہ یہ زیادہ لوگوں تک پہنچ کر ان کی داد رسی کریں انہوں نے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اصل خدمت ہی یہی ہے جو آپ لوگ کر رہے ہیں اس کو آگے بڑھائیں اور زیادہ لوگوں تک پہنچ جائے