سوات:پاپولیشن ویلفیئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ محکمہ بہبود آبادی پشاور کے تحت ڈسٹرکٹ سوات پاپولیشن ویلفیئر آفس کے فیملی ویلفیئر اسسٹنٹس (مرد) کے لیے مقامی ہوٹل میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام اس مقصد کے لیے کیا گیا تھا تاکہ فیملی ویلفیئر اسسٹنٹس کی باہمی رابطے، آگاہی، حوصلہ افزائی، مشاورت اور مختلف مانع حمل ادویات کے استعمال جیسے مہارتوں کو مزید موثربنایاجاسکے۔ آخری دن ورکشاپ کا اختتام کرتے ہوئے، ڈی پی ڈبلیو او، سوات، جناب عاصم ضیاء نے پی ڈبلیو ٹی آئی کے عملے اور نے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیں۔ ڈاکٹر امین اللہ (سینئر انسٹرکٹر)، ڈاکٹر بادشاہ محمد (ڈپٹی ڈیموگرافر) اور ڈاکٹر حیدر علی (انسٹرکٹر) PWTI، پشاور نے بھی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی۔
سوات پاپولیشن ویلفیئر کے اسسٹنٹس کے لیے 3 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
