سوات:شین کڈ سڑک کی تعمیراتی کام میں ناقص میٹرئل استعمال ہونے کا نکشاف،ٹھیکیدار پتھر کے بجائے مٹی استعمال کرنے لگے،متعلقہ حکام نے بھی آنکھیں بند کرلی، ذرائع کے مطابق سوات کی وادی مالم جبہ کے علاقہ شین کڈ سڑک پر تعمیراتی کام جاری ہے لیکن تعمیراتی کام میں ناقص میٹرئل استعمال ہونے کا نکشاف ہوا ہے ٹھیکیدار پلوں اور دیگر جگہوں پر پتھرکے بجائے مٹی استعمال کرنے لگے ہیں جس سے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے متعلقہ حکام نے بھی آنکھیں بند کرلی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں،علاقے کے عوام نے حکومتی اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اگر ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی تو سڑکوں پر نکل کر متعلقہ محکموں اور ٹھیکیدار کے خلاف احتجاج کیا جائے گا علاقے عوام کی دھمکی۔
سوات:شین کڈ سڑک کی تعمیراتی کام میں ناقص میٹرئل استعمال ہونے کا انکشاف
