تھانہ فتح پور پولیس کی بروقت ریسپانس، زنجیروں سے باندھی گئی لڑکی بازیاب کرائی
تھانہ فتح پور پولیس کو اطلاع ملی کہ سپینے میاندم میں گھر کے اندر ایک لڑکی کو زنجیروں سے باندھی گئی ہے، اطلاع کے خاطر ایس ایچ اُو تھانہ فتح پور روشن علی، لیڈ ی پولیس کانسٹیبل و دیگر پولیس نفری کے ہمراہ سپینے میاندم پہنچ کر مذکورہ گھر کے کمرے سے زنجیروں سے باندھی گئی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کرائی، مسماۃ (ث) نے بازیاب ہونے کے بعد تھانہ فتح پور پولیس کو رپورٹ کراتی ہوئی کہا کہ میں نے اپنے والد کے مرضی کے بغیر اپنے رضامندی سے مسمی رحمت علی ولد درے سکنہ ڈھنڈ جوختی کے ساتھ بشرح محمدی نکاح کی۔ میری نکاح کے بارے میں آج میرے والد علی رحمن اور بھائی مجیب الرحمن کو علوم ہوا جنہوں نے مجھے ستون کے ساتھ زنجیروں سے باندھ کر چھریوں کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہیں اور رات کے وقت جان سے مارنے کی دھکمیاں دی۔ وجہ عناد اپنے والد کے بلا رضا مندی سے نکاح ہے۔
تھانہ فتح پور پولیس نے علی رحمن ولد عبد الرحمن، مجیب الرحمن ولد علی رحمن سکنہ سپینے میاندم کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ فتح پور میں جرم 506-342کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔