سوات (مارننگ پوسٹ)الیکشن 2018 ، این اے 3سوات میں ن لیگ بند گلی میں پھنس گئی ، امیر مقام ناراض لیگی رہنماؤں کو منانے میں ناکام ، لیگیوں کی ناراضگی اور تحفظات دور نہ ہو سکے عبدالرحیم اور سید صادق عزیزکی ناراضگی کے باعث این اے 3 میں مسلم لیگ ن کے مشکلات بڑھ گئی ، ناراض رہنما اُڑان بھرنے کیلئے تیار ، شہباز شریف کا سوات سے سیٹ جیتنے کا خواب ادھورا ، کارکنوں نے بھی اوپر سے مسلط کردہ فیصلے مسترد کر دئیے اہل علاقہ نے شہباز شریف کی نامزدگی کو بھونڈا مذاق قرار دیدیا ، تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کیلئے قومی اسمبلی کی نشست این اے 3 اور پی کے 5 میں مشکلات بڑھ گئے ہیں اور سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر اور اہم سیاسی شخصیت عبدالرحیم اور پاکستان مسلم لیگ ن مینگورہ سٹی کے صدر سید صادق عزیز پارٹی سے ناراض ہو گئے ہیں اور امیر مقام کے بار بار جرگوں کے باوجود بھی وہ مان نہیں رہے ہیں اسی حلقے میں شہباز شریف کے میدان میں اُتارنے کے بعد اہم سیاسی شخصیت اور والئی سوات خاندان کے رہنما اور سابق ایم این اے مسرت احمد زیب اور انکے بیٹے عمر فاروق باچہ کو بھی پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین کی جانب سے نظر انداز کیا گیا ہے اور نہ ہی انتخابی مہم کے سلسلے میں ان سے مشاورت یا رابطہ کیا گیا ہے جس کیوجہ سے وہ بھی سائیڈ لائن ہو گئے ہیں مینگورہ سٹی کے دونوں نشستوں پر ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کی جانب سے الیکشن کمپئن کی نگرانی کیلئے عبدالرحیم کو انچارج مقرر کیا جا رہا تھا جس پر انہوں نے صاف انکار کرتے ہوئے سائیڈ پر ہو گئے ہیں ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی رہنماؤں سے دیگر ناراض اور نظریاتی کارکنوں نے رابطے تیز کر دئیے ہیں اور صلاح و مشورے جاری ہے جس کے بعد عبدالرحیم اور سید صادق عزیز کسی بھی سیاسی پارٹی سے سیاسی اتحاد یا دوسرے پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرینگے جس سے ن لیگ کے مشکلات مزید بڑھ جائیں گے یاد رہے کہ عبدالرحیم کی جانب سے این اے 3 اور سید صادق عزیز کی جانب سے پی کے 5 کے لئے درخواستیں دی گئی تھیں جنکو نظر انداز کیا گیا اور دونوں علاقے میں معروف شخصیات ہونے کیوجہ سے علاقے میں ایک مضبوط ووٹ بنک موجود ہے سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے ان سے رابطے تیز کر دئیے ہیں اور ان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔