سوات:ضلع سوات کے نوجوان طالب علم محمدوقاص المعروف بلڈ والانے قومی سطح پر تاریخ میں پہلی بار بلڈ ایکٹیویزم پرنیشنل یوتھ ایوارڈ جیت لیا ۔ گزشتہ روز منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام کنونشن سنٹر اسلام آباد میں دو روزہ نیشنل یوتھ ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سوات علاقہ گوگدرہ سے تعلق رکھنے والا بی ایس کمپیوٹر سائنس کا طالب علم محمد وقاص جو لوگوں کو خون فراہم کرنے والا سرگرم کارکن ہے جس نے نیشنل یوتھ ایوارڈ کیٹیگری میں شائننگ سٹاریوتھ ایوارڈ جیت لیا۔ محمد وقاص المعروف بلڈ والا اپنے تعلیم جاری رکھنےکے ساتھ ساتھ لقمان انٹر نیشنل اسپتال میں نوکری بھی کر رہاہے ۔یا د رہے کہ منہاج یوتھ لیگ نے ملک بھر سے ایسے سینکڑوں نوجوانوں کا انتخاب کیا تھا جنہوں نے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دیئے ہوں