سوات:عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ضلعی صدر ایوب خان اشاڑی کے زیر صدارت خواجہ محمد خان کے ہجرے میں ال پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں تمام اپوزیشن سیاسی جماعتوں سمیت سوات ٹریڈز فیڈریشن سوات ہوٹل ایسوسی ایشن، وکلاء برادری کے عہدیداروں اور زمہ داران نے شرکت کی اجلاس نے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسکے خلاف ہر محاذ پر مزاحمت کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اعلامیہ میں ائین کے ارٹیکل 246 اور 247 کے خاتمے کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دینے ہوئے واضح کیا گیا کہ قبائلی علاقوں اصلاحات کے بجائے ملاکنڈ ڈویژن کی جداگانہ ائینی حثیت کو بلاجواز ختم کیاگیا جس کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اعلامیے میں حکومت سے، مطالبہ کیاگیا کہ وہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کی خواہشات اور ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ملاکنڈ ڈویژن کے پرانے ائینی حیثیت کو فی الفور بحال کرے اور عوام کو درپیش مشکلات سے دائمی نجات دلائیں
واضح رہے کہ ٹیکسیوں کی نفاذ کی وجہ سے پورے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام میں سخت بے چینی اور پریشانی پھیل گئی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین و عمائدین کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ہم کسی بھی قیمت پر ملاکنڈ ڈویژن کے جداگانہ ائینی حثیت کے خاتمے کے لئے تیار نہیں۔ اس سلسلے میں ائندہ چند دنوں میں کمیٹی کا اجلاس بلایا جائےگا جس میں تحریک کو اگے لے جانے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔