سوات(مارننگ پوسٹ) سوات تعلیمی بورڈ میں اقلیت سے تعلق رکھنی والی ساکشی کماری نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ، انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین اور اساتذہ کی بہتررہنمائی قرار دی ، تفصیلات کے مطابق سوات تعلیمی بورڈ نے سال 2018کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ، تعلیمی بورڈ کے طرف سے تقریب میں شریک اقلیت سے تعلق رکھنی والی ساکشی کماری دختر ہردیپ کمار نے گیار ہ سو نمبرات میں سے 1030نمبر لے کر تعلیمی بورڈ میں مجموعی طورپر پانچویں پوزیشن حاصل کی اس موقع پرا نہوں نے میڈیا کو بتایاکہ انہوں نے کلاس میں کھبی یہ محسوس نہیں کیاکہ وہ ایک دوسرے مذہب سے تعلق رکھتی ہے ان کے دوستوں اور اساتذہ کا رویہ ان کے ساتھ دوسرے طلبا ء کے طرح انتہائی شائستہ اور شفقت امیزہے ، انہوں نے کہاکہ وہ آگے مزید پڑھ کر ڈاکٹر بننا چاہتی ہے ۔ اس موقع پر ان کے والد اور دیگر رشتہ دار بھی موجود تھے جنہوں نے ساکشی کماری کی کامیابی پر خوشی کا اظہارکیا اور ایک دوسرے کو مبارکبا دی ۔