مینگورہ:عوامی ویلفئیر سوسائٹی کاٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے تعاؤن سے واک وسمینار کااہتمام،شرکاء کا کرپشن کے مکمل خاتمہ تک جدوجہداور آواز بلند کرنے کااعلان،اس حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کا بھی عزم کرلیا،گذشتہ روز عوامی ویلفئیر سوسائٹی نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے تعاؤن سے ڈی ایچ ڈی سی سوات میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا جس میں خواتین وحضرات اور واک میں طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پرچیئرمین اے ڈبلیو ایس سید محی الدین اورایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر یاسمین گل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل عوام میں کرپشن کیخلاف شعور اجاگر کرنے اور اس سلسلے میں انہیں آواز اٹھانے کامشورہ دیتی ہے،انہوں نے کہاکہ جہاں کہیں کوئی کرپشن کا شکار ہے وہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان آلاک سنٹر سے مفت قانونی مشورے کے لئے رجوع کرسکتاہے،اس موقع پر واک کا بھی اہتمام کیاگیا جس کے شرکاء نے بینرزاورپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جوجلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے آواز اٹھاؤ کرپشن مٹاؤ کے نعرے لگائیں اور بعدازاں پرامن طورپر منتشر ہوگئے،