سوات: اسکولوں میں پرانی خاستہ ہال بسوں کی پک اینڈ ڈراپ پر مکمل پابندی ہوگی.ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان

ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زیرِ صدارت پرائیویٹ سکول بس حادثے کی تحقیقات میں پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی شکیل آفریدی، اے ڈی سی جنرل حامد خان، اے ڈی سی ریلیف ریاض علی خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی و ٹریفک مجسٹریٹ اشتیاق احمد خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ نعمت اللہ،موٹر وہیکل ایگزامنر محمد اقبال، ایس پی ٹریفک زریاب گل،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) سوات و دیگر آفیسرز اور پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں حادثے کی وجوہات اور سوات میں سکولوں کے زیرِ نگرانی چلنے والی سکول بسوں کی سیفٹی اور سٹینڈرڈ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔کل 854 سکول رجسٹرڈ ہیں۔ جس میں یکم جنوری سے ضلع سوات میں پرائیویٹ اسکولوں میں پرانی خاستہ ہال بسوں کی پک اینڈڈراپ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی. بیڈ فورڈ بسوں پر پابندی عائد پک اینڈ ڈراپ کے لیے 2000ماڈل سے نیچے کاڑیاں بھی استعمال نہیں کی جاسکیں گی ڈرائیور کےلئے 25 سال سے 60تک کی عمر کی حد مقرر کردی گئی این سی پی گاڑیوں کی جانچ کے لئے چار کنی کمیٹی تشکیل دیدی کئی کمیٹی 45 روزکے اندر تمام سکول ٹرانسپورٹ کی بھرپور جانج پڑتال کی جائے گی، بچوں کے لئے استعمال ہونے والے ہر ایک گاڑی کا جائزہ لیا جائے گا