مینگورہ:پورے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو علاج معالجہ اورطبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے قائم سنٹرل ہسپتال خود مریض بن گیا،ایم آر آئی مشین عرصہ دراز سے خراب پڑی ہے،عوام باہرکی لیبارٹریوں سے مہنگے داموں ایم ارآئی کرانے پر مجبورہیں،ذمہ داروں نے آنکھیں پھیرلیں،کوئی پوچھنے والانہیں،اس حوالےسے جمعیت علماء اسلام پی کے پانچ کے رہنما محمداعجاز خان کا کہناہے کہ سنٹرل ہسپتال سییدوشریف کی ایم ارآئی مشین ایک عرصہ سے خراب ہے مگرذمہ دارحکام اور ہسپتال انتظامیہ باخبر ہونے کے باوجود تماشائی کاکرداراداکررہے ہیں جس کے سبب غریب عوام پرائیویٹ لیبارٹریوں میں مہنگے داموں ایم ارآئی کرانے پر مجبورہیں،انہوں نے کہاکہ مشین کی خرابی کی نشاندہی باربار کی گئی مگر حکومت یادیگر کسی ذمہ دار نے اس طرف توجہ دیناتک گوارہ نہیں کی ہے جس کے باعث غریب مریض تشویش اور پریشانی میں مبتلا ہیں مگر حکام کو ان کے حال پرذرہ بھر ترس نہیں آتا،انہوں نے حکومت سے مذکورہ مشین کی بحالی کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاہے۔
سنٹرل ہسپتال کی ایم ارآئی مشین سالوں سے خراب،بحالی کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ
