سوات:کالج کالونی سیدو شریف میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کا موبائل فون کارڈ ڈیلر كو لوٹنے کی کوشش،، ڈیلر نے نالے میں کود کر ڈاکوں کےساتھ مزاحمت کی جس کے بعد دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار آسانی سے فرارہوگئے۔ مینگورہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں روز بروز ڈاکے اور رہزنی معمول بن رہی ہے۔ پچھلے روزمشہور فارما ڈسٹر ی بیوٹر کی دو دکانوں میں چوری ہوئی جو لاکھوں روپے لے گئے ۔مینگورہ پولیس نے تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا۔اسی طرح تیسری واقع میں تاج چوک میں دن دہاڑے ڈاکووں نے تاجر سے اسلحے کے زور پر ہزاروں روپے لوٹ لیں جس کے بعد تاجروں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہیں
سی ٹی ڈی ایس پی باچا حضرت کے مطابق تینوں وارداتوں کی مقدمے درج کئے جاچکے ہے۔ تفتیش جاری ہے۔
مینگورہ سیدو شریف میں روز بروز ڈاکے اور رہزنی معمول بن گئی
