سوات:عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بریکوٹ کے صدر فضل اکبر خان نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں اے این پی بھرپور حصہ لے گی کیونکہ علاقے کی عوام خدمت کرنا اور علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اے این پی سر فہرست ہے۔موجودہ حکومت کے غلط اور ظالمانہ پالیسیوں کی بناء پر صوبہ خیبر پختون خواہ کے عوام نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں آئینہ دکھایا اور انشاء اللہ دوسرے بلدیاتی انتخابات کے مرحلے میں پی ٹی آئی کا خیبر پختون خوا میں بسترگول ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حجرے میں پارٹی کارکنوں سے اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکن بلدیاتی انتخابات میں تھوڑی محنت کرکے پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں کیونکہ عوام کی نظریں اس وقت صر ف اور صرف اے این پی پر ہے۔ملک اس وقت دیوالہ ہوچکاہے اور مہنگائی،بدامنی،لاقانونیت،کرپشن اپنے عروج پر ہے اور عوام شدید اضطراب میں اپنی زندگی گذار رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اے این پی تحصیل بریکوٹ کے کارکن متحد اور تمام تنظیمیں مکمل طور پر فعال ہیں اور تمام تنظیموں کے عہدیدارپارٹی کے کامیابی کے لئے اپنے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔
سوات،بلدیاتی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی بھرپور حصہ لے گی،فضل اکبر خان
