سوات:ایس ای اے طلبہ کو بہتر تعلیم کے مواقع فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں میٹرک رزلٹ میں پورے سوات بورڈ میں ٹاپ پوزیشن لے کر کامیابی حاصل کرناادارے کے لئے بڑی اعزاز کی حیثیت رکھتا ہے طلبہ وقت ضائع کئے بغیر اپنی تمام تر توجہ مطالعہ پر مرکوز رکھیں ادارے میں طلبہ کے پڑھائی کو بہتر بنانے کے لئے اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کی خدمات حاصل ہے جو کہ ان کی صلاحیت کو سامنے لانے اور ان کو معاشرے کا ایک بہترین انسان جو کہ اپنی ساتھ اندھیروں کو بھی منور کریں اور معاشرے میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اپنی کردار ادا کریں ادارہ میں طلبہ کونسلنگ امتحانات کی تیاری اانگلش زبان کے ساتھ کردار اور معاشرے میں مقام حاصل کرنے کہ تربیت پر زور دی جاتی ہے سوات انگلش اکیڈمی نوے کلے سوات نے قلیل عرصے میں کامیابی حاصل کی کامیابیوں کا سارا کریڈیٹ ادارہ اساتذہ اور والدین کو جاتا ہے آئندہ کے لئے ہم اس سے بھی زیادہ محنت اور لگن سے طلبہ کے پڑھائی پر بھرپور توجہ دینے کے لئے اپنی کوشش کریں گے بچوں کے قیمتی اوقات کو ضائع ہونے سے بچانے اور ان کو بہتر طریقے سے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ پڑھائی کا ماحول دیں گے جس سے بچوں کے صلاحیتیں سامنے آکر بہتر مستقبل فراہم کرنے کی جدوجہد میں اپنا کردار اد ا کریں گے ان خیالات کا اظہا رسوات انگلش اکیڈمی کے پرنسپل عبد الغفور نے طلبہ کے والدین سے مختلف مواقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طلبہ کو بھی مخاطب کرتے ہوئے پرنسپل عبدالغفور نے کہا کہ یہ وقت آپ کے پڑھائی کا ہے اس کو ضائع کرنے کے بجائے اپنی تمام تر توجہ مطالعہ پر مرکوز رکھیں جہاں پر بھی کوئی مشکل ہو اساتذہ آپ کی بہتر طریقے سے رہنمائی کریں گے تاکہ آپ مسقبل میں ایک بہترین انسان ہونے کے ساتھ کامیاب ہوسکے حالیہ میٹرک امتحان کے نتائج میں سوات انگلش اکیڈمی نے پورے سوات بورڈ میں تیسری پوزیشن اور باقی سارے طلبہ نے اے ون کریڈ میں کامیابی حاصل کی اس طرح نہم کے نتائج بھی بہت زیادہ اچھے آئے پرنسپل عبدالغفور نے کہا کہ ادارہ ہذا کی بھرپور کوشش رہی ہے کہ طلبہ کو معیاری اور بہترین ماحول میں ان کو پڑھائی دی جائے اس لئے آج ان کے محنت نے رنگ لائی اور پورے سوات بورڈ میں کامیابی ملی آئندہ بھی اس طرح کامیابی کے ساتھ ہمارا سفر جاری رہیگا والدین نے ادارہ پر بھرپور اعتماد کیا ہے اور انہی اعتماد کے ساتھ طلبہ کے صلاحیتوں کو سامنے لانے میں ادارہ اپنی پوری محنت کے ساتھ کوشش جاری رکھیں گے بچوں کو سیکھنے کے لئے عملی طور پر پوری طرح کوشش کررہے ہیں کیونکہ عملی طور پر بچے جلد سیکھ جاتے ہیں جبکہ کلاس میں کمزور طلبہ پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے جس سے ان کی سیکھنے کا عمل بھی کافی تیز ہوکر پڑھائی کے ساتھ دلچسپی پیدا ہوتی ہے اس لئے ادار ہ کی کامیابی کاسفر جاری ہے اور مزید ترقی کے راہ پر گامزن ہوگا