سوات(مارننگ پوسٹ)ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد فیاض خان شیرپاؤ نے میٹرک کے جاری سالانہ امتحانات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف سکولوں میں قائم امتحانی ہالوں کا دورہ کیا اور طلباء و طالبات کے امتحانی عمل کا تفصیلی جائزہ لینے کے علاؤہ نگرانی پر مامور عملے کو فرائض کی ادائیگی میں زیادہ بہتری لانے کیلئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں تاہم ڈپٹی کمشنر نے امتحانات کے مجموعی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ شفاف امتحانات میرٹ کی بالادستی کا پہلا زینہ ہوتا ہے معاشرے کا کوئی بھی فرد قانون سے ماورا نہیں ہونا چاہئے پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے ہم نے باکردار اور باصلاحیت نوجوانوں کو آگے لانا ہوگا جس کیلئے ضروری ہے کہ ہم امتحانات میں نقل اور ناجائز طریقوں کی سختی سے روک تھام کریں قوم کے بچوں کو دھوکہ میں رکھ کر انہیں نقل کی لعنت میں دھکیلنے والوں کی نشاندھی اور ان کے خلاف موثر کاروائی بھی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے تمام امتحانی ہالوں کے اردگرد علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کی ہے تاکہ کوئی بھی ہمارے مستقبل کے معماروں کو نقل کیلئے ورغلائے اور نہ ہی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے ہمارے لئے سب شہری برابر ہیں اور کوئی بھی قانون سے ماورا نہیں کسی کو بھی دوسرے کا حق مارنے اور نقل کے ذریعے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی انہوں نے امتحانی ڈیوٹی پر مامور نگرانوں کو ھدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ پوری بے خوفی سے اپنا بنیادی فرض انجام دیں اور کسی کے طمع یا اثر ورسوخ سے متاثر نہ ہوں کسی بھی حرکت کی اطلاع فوری انتظامیہ کو کریں تو امتحانی بورڈ کے ساتھ پوری ضلعی انتظامیہ حرکت میں آجائے گی اسلئے وہ شفاف امتحانات کیلئے فرض شناسی سے اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں۔