سوات میں بارش و برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاح برف باری دیکھنے کے لئے سوات آرہے ہیں۔ مرغزار سفید محل ،ملم جبہ، کالام اور دیگر بالائی علاقوں میں سیاحوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آرہا ہے۔ ڈی پی اُو سوات زاہد مروت کے مطابق سیاحوں کی رہنمائی اور ان کی خدمت کے لئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ سیاحتی مقامات میں پولیس کی مزید نفری تعینات کی گئی ہے جو 24 گھنٹے سیاحوں کی خدمت کے لئے حاضر ہوگی۔ سیاح کسی بھی وقت مدد کے لئے کنٹرول روم کے اس نمبر 0946881374پر رابطہ کرسکتے ہیں۔