سوات:وزیر اعلی محمود خان کا سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب۔ سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدور سمیت تمام اراکین کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، محمود خان امید ہے نو منتخب صدور اور ان کی کابینہ کے اراکین سوات کے صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے مخلصانہ کوششیں کریں گے، صحافی حضرات علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے آپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سوات کے صحافیوں نے بڑی قربانیاں دیں ہیں، انتہائی نا مساعد حالات کے باوجود سوات کے صحافیوں نے اپنی پیشہ ورانہ فرائض بخوبی انجام دیتے رہے، موجودہ حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے، محمود خان
وزیر اعلی محمود خان نے سوات پریس کلب کی نو منتخب کابینہ سے حلف لے لیا
