سوات:سوات اپنی خوبصورتی کیساتھ ساتھ ٹراوٹ مچھلی کے لئے بھی ملک بھر میں مشہور ہے جو ذائقے میں منفرد اور لذت سے بھرپور غذا ہے ۔سوات کے سیاحتی علاقوں میں برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ٹراوٹ مچھلی کے مانگ میں کافی اضافہ ہو جاتا ہے۔
ان دنوں سوات کے پہاڑوں پر برف نے سفید چادر اڑلی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے شہریوں نے جسم کو گرم رکھنے کیلئے فش پوائنٹ کا رخ کر لیا۔سوات کے علاقہ مدین میں ٹراوٹ مچھلی دریا کی برف کی ٹھنڈی پانی سے تازہ نکال کر ٹکڑے ٹکڑے کرکے مصالحے ڈال کر تیل میں پکایا جاتاہے۔اور لوگوں کو گرما گرم مچھلی کھانے کے لئے پیش کی جاتی ہے
قوت مدافعت کو طاقت بخشنے والی اس مچھلی کے پکانے میں ٹائم بھی کم لگتا ہے اور کھانے بھی آسان ہے۔