سوات(مارننگ پوسٹ)پیپلز پارٹی کے بانی رہنما،ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھی ابرار چٹان کو بچھڑے 9 سال ہوگئے۔ ابرار چٹان 2003ء میں فالج حملہ میں بیمار ہوئے تھے۔ 29 مئی 2011ء کو انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نویں برسی کے موقع پر ان کی رہائش گاہ میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کے بلند درجات کے لئے قرآن خوانی اور دعا کی گئی۔