سوات کے مختلف علاقوں میں سویرے سویرے بادل برس پڑے ہیں۔ بارش کے باعث موسم خوشگوارھوگیا ہے اور سردی بھی بڑھ گیئ ہے
مینگورہ شہر گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوارہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید دوسےتین دن بارش کاامکان ہے۔
آج سے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے ہوئے کراچی کے شہریوں کو بھی خوشخبری سنا دی۔ شہرقائد میں پیر کو بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔