سوات(مارننگ پوسٹ)اے این پی رہنما این اے ٹو نامزد امیدوار راجہ ممتاز چموٹ نے کہا ہے کہ اے این پی پر پھر سے اعتماد کرکے تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ، تعلیم ، صحت ، روزگار اور ترقی ہمارا منشور ہے ۔ کالام روڈ کو سیاحوں کے لئے مزید پر کشش بھی بنانے کے اقدامات کو عملی جامہ پہنائیں گے منتخب ہونے کے بعد سیاحوں کے لئے اس روٹ کو پرکشش بنائیں گے اور علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے آئندہ صوبے میں عوامی نیشنل پارٹی کے حکومت ہوگی اور بھاری مینڈیٹ حاصل کریگی ان خیالات کا اظہار اے این پی رہنما این اے ٹو نامزد امیدوار راجہ ممتاز چموٹ نے الیکشن کے حوالے سے کالام مانکیال مدین ودیگر مختلف علاقوں میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیاراجہ ممتاز چموٹ نے کہا کہ اے این پی کا پیچھلا دور عوام کے سامنے ہے جس میں تعلیم ، صحت اور روزگار کے حوالے سے اقدامات سمیت قوم کیلئے بیش بہا قربانیاں ہیں ، تبدیلی کا دور بھی اگر اے این پی کا ہوتا تو یہ ضلع کی سطح پر یونیورسٹی اور تحصیل کی سطح پر ڈگری کالج ہوتا ، انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا پانچ سالہ دور محرومیوں کا دور تھا جو عوام جان چکی ہے اور اس دفعہ اے این پی پر پھر سے اعتماد کرکے تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ، تعلیم ، صحت ، روزگار اور ترقی ہمارا منشور ہے ۔ کالام روڈ کو سیاحوں کے لئے مزید پر کشش بھی بنانے کے اقدامات کو عملی جامہ پہنائیں گے