سوات(مارننگ پوسٹ نیوز) پیپلز پارٹی ضلع سوات کا سینٹ الیکشن جیتنے پر جشن بھنگڑے ڈال کر خوشیاں منائی گئی ، تفصیلات کے مطابق سینٹ میں شاندار کامیابی پر پیپلز پارٹی ضلع سوات کے صدر عرفان چٹان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماوں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، کارکنوں نے خوشی کے نعرے لگائے اور نشاط چوک میں جمع ہوکر بھنگڑے ڈالے گئے ، اس موقع پر کارکنوں نے جیوبھٹو اور ایک زردار سب پی بھاری کے نعرے لگائے ، کاکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عرفان چٹان نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی پارٹی ہے اور آئندہ وزیراعظم بلا ول بھٹوہی ہوگا۔