مینگورہ:ویلج کونسل پانڑ حلقہ شریف آباد اور خواجہ آباد کے عوام کے مسائل سے آگاہ ہوں، گلی کوچوں کی پختگی،پانی کی فراہمی اوردیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے،ان خیالات کا اظہارویلیج کونسل پانڑسے بلدیاتی ایلیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدواربرائے جنرل کونسلروسیم اکرم نے انتخابی مہم کے دوران کیا ہے،انہوں نے کہاکہ علاقے میں سالوں سے موجود مسائل کے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں
،ہمارامقصدعوام کی خدمت اور علاقے کے مسائل کا حل ہے اوراس مقصد کے حصول کے لئے میدان میں نکلے ہیں،انہوں نے کہاکہ علاقے کے عوام کا اعتماد بدستور برقرار رکھیں گے جبکہ ان کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں رہیں گے۔