سوات میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کے بیٹے کو محکمہ پولیس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹربھرتی کرلیا۔ ہیڈ کانسٹیبل فضل مالک 4 جولائی2009ء کو سوات میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت نے ان کے بیٹے محسن خان کو تعیناتی کا آرڈر دے دیا۔