مینگورہ:علاقہ چارباغ سے سیدعلیم شاہ بھی آزاد حیثیت سے جنرل کونسلر کی نشست کیلئے میدان میں نکل گیا،الیکشن مہم کے دوران عوام نے ووٹ دینے کا وعدہ بھی کیا،حمایت میں مسلسل اضافہ فتح کی نوید سنارہاہے،اس حوالے سے سید علیم شاہ نے بتایاکہ نیبرہوڈ چارباغ ون سے الیکشن لڑوں گامیرےکسی قسم کے ذاتی مفادات نہیں بلکہ جذبہ خدمت کے تحت میدان میں نکلاہوں اور عوام کے حقوق کیلئے ہرفورم پرآواز اٹھاؤں گا،علاقے کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے ہمارے پاس ایک مربوط پروگرام موجود ہیں جسے الیکشن جیتنے کے بعد عملی جامہ پہناکر لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کریں گے،انہوں نے کہاکہ خالی خولی وعدوں اور دعوؤں کاقائل نہیں بلکہ عملی کام پریقین رکھتاہوں،ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر ن لیگ،اے این پی،پی پی پی،جے یوآئی اور دیگر پارٹیوں نے ٹکٹ دینے کی پیشکش کی مگر میں نے عوام کے اصرار پرآزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کو ترجیح دی ہے،الیکشن مہم کے دوران عوام ساتھ دے رہے ہیں اور عوام ہی کے تعاون سے بلدیاتی انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کروں گا،انہوں نے کہاکہ ہمارے علاقے میں بارہ ہزار تین سو پچاس رجسٹرڈ ووٹ ہیں جبکہ جنرل کونسلر شپ کیلئے مجموعی طور پر بارہ امیدوار میدان میں ہیں تاہم عوام کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے،انہوں نے کہاکہ صرف چارباغ ون میں نہیں بلکہ پورے علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہیں